ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مراکش میں سیاست دانوں کی نو منتخب وزیراعظم سے ملاقاتیں

مراکش میں سیاست دانوں کی نو منتخب وزیراعظم سے ملاقاتیں

Wed, 22 Mar 2017 23:17:28    S.O. News Service

رباط،22مارچ(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)افریقی عرب ملک مراکش میں کئی ماہ سے جاری سیاسی جمود ختم ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کے لیے نو منتخب وزیراعظم سعد الدین عثمانی سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ گذشتہ روز منتخب وزیراعظم العثمانی سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور پارلیمنٹ کے منتخب ارکان کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف رہے۔مراکش کی بیشتر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سعد الدین عثمانی پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیاست دانوں نے حکومت کی تشکیل میں مدد کے لیے نو منتخب وزیراعظم سے رابطے کیے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ میں شامل بیشتر سیاسی جماعتیں حکومت کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔
ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ’استقلال‘ چوتھی بڑی پارلیمانیی طاقت سماج پارٹی، پانچویں پیپلز موومنت اور چھٹی سوشلسٹ الائنس جیسی جماعتوں کی طرف سے حکومت میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔جب کہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ’الاصالہ والمعاصرہْ نے اپوزیشن میں رہنے پر اصرار کیا ہے۔رباط میں اللیمن کالونی میں واقع اسلام پسند جماعت انصاف وترقی کے صدر دفتر میں سیاسی رہ نماؤں کی صبح و شام آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی رہ نما جہاں نو منتخب وزیراعظم سعد الدین عثمانی کو مبارک باد دینے آ رہے ہیں وہیں وہ ان سے حکومت سازی کے امور میں صلاح مشورہ بھی کررہے ہیں۔
 


Share: